• news

ذکی الرحمن لکھوی کی نظربندی میں مزید توسیع کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا نظرثانی بورڈ تشکیل

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممبئی حملہ کیس کے مبینہ ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی میں مزید توسیع کرنے کے لئے نظرثانی بورڈ تشکیل دے دیا۔ نظرثانی بورڈ کے چیئرمین جسٹس شوکت عزیز صدیقی ہوں گے جبکہ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق بورڈ کے ممبران ہوں گے۔ مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے 90 دن کی نظربندی کے لئے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کی معیاد 16 مارچ 2015 کو ختم ہو گئی ہے جس پر وزارت داخلہ نے نظر بندی میں متوقع توسیع کرنے کے لئے نظرثانی بورڈ بنانے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد انور کاسی کو استدعا کی تھی۔ ممبئی حملہ کیس کے مبینہ ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی میں توسیع کے لئے ہائی کورٹ کا نظرثانی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے جس کے چیئرمین جسٹس شوکت عزیز صدیقی ہوں گے جبکہ 2 جج صاحبان جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق نظرثانی بورڈ کے ممبران ہیں۔19 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا یہ نظرثانی بورڈ ذکی الرحمان لکھوی کی مزید نظربندی میں توسیع کا فیصلہ کرے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن