• news

صوبے 18ویں ترمیم کے تحت ملنے والی خودمختاری کا تحفظ نہیں کر رہے: رضا ربانی

اسلام آباد (جاوید صدیق) چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے تحت صوبوں کو جو خودمختاری دی گئی تھی، صوبے اس کا تحفظ نہیں کر رہے‘ صوبائی خود مختاری پر کئی اطراف سے حملے ہو رہے ہیں۔ غیر رسمی گفتگو میں چیئرمین سینٹ نے کہا کہ چونکہ اٹھارہویں ترمیم کا مجھے معمار قرار دیا جاتا ہے اور اس ترمیم کے لئے ہم سب نے مل کر محنت سے کام کیا تھا لیکن صوبے خود اس ترمیم کے تحت حاصل خود مختاری کا تحفظ نہیں کر رہے۔ میں نے اس ضمن میں بلوچستان اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ سے بات کی ہے۔ ان سے پوچھا گیا بطور چیئرمین سینٹ وہ سینٹ کے اختیارات اور طریقہ کار میں کیا تبدیلیاں لانا چاہیں گے‘ کیا وہ سینٹ کو بجٹ منظور کرنے کے اختیارات دلائیں گے تو نومنتخب چیئرمین نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے وقت اس بات پر تفصیل سے بحث ہوئی ہے لیکن قومی اسمبلی کے ارکان نے سینٹ کو بجٹ کی منظوری کے اختیارات دینے پر اعتراض کیا تھا‘ ان کا استدلال یہ تھا کہ چونکہ سینٹ کے ارکان براہ راست منتخب نہیں ہوتے۔

ای پیپر-دی نیشن