• news

پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات کا عمل خوش آئند ہے: موڈیز

کراچی (کامرس رپورٹر) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات کا عمل خوش آئند اور کریڈٹ مثبت ہے۔ زرمبادلہ ذخائر میں اضافے سے معیشت کو لاحق بیرونی معاشی خدشات میں کمی آئے گی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت آئی ایم ایف کے تحت اصلاحات کے پروگرام پر بخوبی کار بند ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کے اجرا، اداروں کی نجکاری اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے جوکہ معاشی استحکام کا باعث بنے گا۔ موڈیز کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری سیاسی چیلنجز کے باوجود اصلاحات کا جاری رکھنا حکومت کی کامیابی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن