آئندہ ورلڈ کپ میں 10ٹیمیں ہونی چاہئیں:انضمام الحق
لاہور(سپورٹس ڈیسک) سابق کپتان انضمام الحق اس بات کے حق میں ہیں کہ اگلا ورلڈ کپ دس ٹیموں پر مشتمل ہونا چاہیے۔سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ عالمی کپ میں ٹیموں کو کم کرنے کے آئی سی سی کے فیصلے کے حق میں نہیں ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ عالمی کپ میں 14 ٹیمیں ہونی چاہییں کیونکہ اس نے ان ایسوسی ایٹ ممالک میں کرکٹ کو فروغ ملتا ہے۔ایسوسی ایٹ ممالک ٹیمیں کم کرنے پر ناخوش ہیں۔آئرلینڈ کے کپتان ولیم پوٹرفیلڈ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کا مطللب پوری دنیا کی کرکٹ ہے۔ یہ صرف چند ٹیموں تک محدود نہیں رہنی چاہیے۔متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے کوچ عاقب جاوید کے خیال میں ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیموں کی کارکردگی پر بھی نظر رکھنی چاہیے اور اس کی بنیاد پر ترقی اور تنزلی کا سلسلہ ہونا چاہیے جبکہ اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ میں چند ملکوں کی اجارہ داری ہے جو دوسروں کو اوپر نہیں آنے دیتے۔