خواتین کی کھیلوں میں شرکت ضروری ہے: اقوام متحدہ
نیویارک (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ صنفی برابری کو فروغ دینے کے لئے خواتین کی کھیلوں میں شرکت بہت ضروری ہے۔ یہ بات یو این ویمن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر فومزیلے میں مبونگو کانے یو این ہیڈ کوارٹرز میں مستقبل میں دیکھئے۔ 2015ء کے بعد خواتین کو بااختیار بنانے میں کھیلووں کا مقام بارے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ جس میں انہوں نے خواتین کمیونٹی کی مختلف معاشرتی و سماجی سرگرمیوں میں خواتین کے کئی جہتی کردار کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ خواتین کی حیثیت بارے اقوام متحدہ کے کمیشن کے جاری 59ویں سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین کھیلوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کر کے بنیادی غذا اور صحت کی نگہداشت کا زیادہ خیال رکھ سکتی ہیں۔ اولمپک آئس سکیٹنگ کی چپیمئن مچیلی کوان نے کہا کہ جب کسی معاشرہ میں خواتین اور لڑکیاں معاشرہ کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے قابل ہو جائیں تو انہیں برابری کے مواقع میسر آتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورنر اورمائر نے کہا کہ نوجوان لڑکیوں کو کھیلوں کے مواقع دینے سے ان کی جسمانی اور دماغی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور ان میں ٹیم کی شکل میں اکٹھے کام کرنے کا جذبہ اور شوق پیدا ہوتا ہے۔ انہوں ن ے کہا کہ خواتین کے کھیلوں کی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت ان میں موٹاپے کی شرح کم کرنے کے لئے ضروری اور اہم ہے۔