پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع
لاہور(نمائندہ سپورٹس) اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کاتربیتی کیمپ نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔تربیتی کیمپ میں 33 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جنہوں نے رپورٹ کردی ہے ۔کیمپ میں شامل ہونے والے پانچ گول کیپرز میں عمران بٹ،،امجد علی،،مظہر عباس،،طلال خالد اور محمد الطاف بھی شامل ہیں۔ چھ فل بیکس میں محمد عمران،،محمد عرفان،،کاشف شاہ،،مبشر علی،،کاشف علی اور عاطف مشتاق شامل ہیں،،،آٹھ سنٹر ہاف میں تصور عباس،،زوہیب اشرف،،رضوان جونیئر،،محمد توثیق،،راشد محمود،،عماد شکیل،،شرجیل احمد اور فیصل قادر شامل ہیں۔ٹیم میں شامل کیئے گئے چودہ فارورڈز میں محمد وقاص،،ارسلان قادر،،شفقت رسول،،عمر بھٹہ،،کاشف علی،،محمد دلبر،،رضوان سینئر،،علی شان،،رضوان علی،،اعجاز احمد،،رانا عمیر،،بلال قادر،،شان ارشاد اور اظفر یعقوب شامل ہیں۔تربیتی کیمپ کے اختتام پر حتمی اٹھارہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔