• news

پاکستان اور بھارت کوآرٹ کے ذریعے قریب لایا سکتا ہے:نندیتا داس

لاہور( کلچرل رپورٹر )بھارتی اداکارہ نندیتا داس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے لوگوں کوآرٹ کے ذریعے مزید قریب لایا سکتا ہے لیکن یہ بھی نہیں سمجھنا چاہیئے کہ آرٹ کوئی انقلابی تبدیلی لائے گا۔لوگ ایک دوسرے کے جتنا زیادہ قریب آئیں گے اتنے مسائل بھی کم ہوں گے،دونوں کے ممالک کے درمیان آنا جانا بہت مشکل کردیا گیا ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کیا۔انہوں نے کہاکہ میں پاکستان میں کنول کھوسٹ کی دعوت پر اپنے ڈرامے’’ between the lines‘‘ کی سکریننگ کے لئے آئی ہوں جس میں میرے شوہر نے بھی کام کیا ہے ۔یہ ایک میاں بیوی کی کہانی ہے۔میں نے یہ ڈرامہ2012 میں لکھا تھا۔میں نے’’چھوٹی پروڈکشن‘‘کے نام سے ڈرامہ پروڈیوس کیا اور پہلے اسے تھیٹر پر پیش کیا ،میں نے اپنے شوہر کے کہنے پر اس ڈرامے کو شوٹ کیا جسے لوگوں نے بہت پسند کیا ، اب تک اس کے پچاس شو ہوچکے ہیں،پاکستان میں تھیٹر کے بہت اچھے ڈرامے ہوتے ہیں میری خواہش ہے کہ ان ڈراموں کو بھی شوٹ کروں۔ آرٹ ذہن پر اثر انداز ضرور ہوتا ہے لیکن اس کے ذریعے انقلابی تبدیلی نہیں لائی جاسکتی۔

ای پیپر-دی نیشن