ناک آئوٹ مرحلہ ‘فیلڈ ‘ٹی وی امپائرز کی گفتگو نشر کی جائے گی
ایڈیلیڈ (سپورٹس رپورٹر ) آئی سی سی کا کہنا ہے کہ کرکٹ ورلڈکپ کے ناک آؤٹ میچز کے دوران فیلڈ امپائرز اور ٹی وی امپائر کے درمیان ہونیوالی گفتگو نشر کی جائے گی۔آئی سی سی نے ریویو اور دیگر معاملات میں ٹی وی اور فیلڈ امپائرز کے درمیان گفتگو گزشتہ سال نومبر میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونیوالی ون ڈے سیریز کے دوران بھی نشر کی تھی اور اس کے کامیاب تجربے کے بعد کوارٹر فائنل مرحلے سے فائنل تک تمام میچز میں امپائرز کی گفتگو نشر کی جائے گی۔یہ گفتگو ڈی آر ایس، امپائر ریفرل اور فیلڈ امپائرز سے صلاح مشورے کے دوران سنی جاسکے گی۔