خواتین کے حقوق کیلئے ترامیم خوش آئند ہیں:ہارون سلطان بخاری
لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سید ہارون احمد سلطان بخاری نے کہا کہ خواتین کے حقوق کیلئے پنجاب اسمبلی نے پانچ قوانین میں ترامیم کی منظوری خوش آئند ہے اس سے خواتین کے مسائل کم ہونے میںمددملے گی۔ انہوںنے کہاکہ کم عمری کی شادی کی روک تھام ایکٹ 1929ئ، مسلم فیملی لاء آرڈیننس 1961ئ، فیملی کورٹس ایکٹ 1964ئ،غیر منقولہ جائیداد کی تقسیم ایکٹ 1912ء اور لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کی ترمیم سے خواتین کوبہت فائدہ ہوگا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ لینڈ ریونیو ایکٹ1967ء میں ترمیم کی گئی ہے ۔ مزید برآں ایکٹ کی دفعہ 141 میں ترمیم کی تجویز دی گئی۔