• news

بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے: ناصر عباس

لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجلس وحد ت مسلمین کے سر براہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفر ی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب سمیت پورے ملک میں بھر پور حصہ لے گی انہوںنے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے قوم کو مایوسی کے سواکچھ نہیں دیا جسکی وجہ سے عوام ان نااہل اور کر پٹ سیاسی جماعتوں سے تنگ آچکی ہیں ۔ انہوں نے کہ عام انتخابات میں عوام سے جھوٹے وعدے کر نے والے حکمران بتائیں کہ وہ عوام سے کس بات کا انتقام لے رہے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن