سانحہ یوحنا آباد کے بعد انتظامیہ کہاں چلی گئی:زوار بہادر
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ سانحہ یوحنا آباد کے بعد انتظامیہ کہاں چلی گئی۔ سانحہ یوحنا آباد قابل مذمت ہے مگر مشتعل مظاہرین کا دو افرادکو زندہ جلانا ،پولیس پر حملے ،دانستہ توڑ پھوڑ ،قومی و نجی املاک کو نقصان پہنچانے اور آگ لگانے جیسے واقعات کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ ہیںاس میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرکے سخت ترین سزا دی جائے ۔ اجلاس میںمولانا رفاقت علی ،مولانا نصیر احمد نورانی،مفتی تصدق حسین،صاحبزادہ احسان الحق نقشبندی،حافظ عبدالستار مجددی،مولانا شبیر احمد قادری ملک بشیر احمد نورانی، علامہ خادم حسین مجددی، مولانا ابراہیم قادری اور دیگر علماء ومشائخ نے شرکت کی ۔ مظاہرین کی طرف سے دو افراد کو زندہ جلانے کی شدید مذمت کی گئی اور مجرموں کو فوری سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔