2 افراد کو زندہ جلانے والے امن دشمن ہیں: خالد گجر
رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء چودھری خالد محمود گجر نے کہا کہ مسیحی برادری پرامن ہے‘ دوافراد کو زندہ جلانے والے امن مشن کے دشمن ہیں ۔المناک واقعہ میں ملوث درندوں کی نشاندہی میں عیسائی برادری کو حکومت کا ساتھ دینا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں پر حملوں کی غیر جانبدارانہ انکوائری کرئی جائے ۔