سانحہ یوحنا آباد کے مرنیوالوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمعیں روشن کی گئیں
لاہور(خبر نگار)ضلعی انتظامیہ لاہور کے زیر اہتمام لبرٹی چوک میں سانحہ یو حنا آباد میں جاں بحق ہو نے والے افراد کو خراجِ عقیدت پیش کر نے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے شمعیں روشن کی گئیں ۔ مولانا عبدالخبیر آزاد،مولانا ریاض احمد اعوان، مولانا عباس عابدی،توقیر بابا،سردار پورن سنگھ،ایم پی اے شہزاد منشی،پادر ی شاہد معراج، پادری ندیم،فادر مانی،عرفان میمن،اسفند یار بلوچ نے شرکت کی۔