بھارت کیساتھ خودمختاری کی بنیاد پر بہتر تعلقات چاہتے ہیں: پاکستانی ہائی کمشنر
کولکتہ (آن لائن) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہاہے کہ پاکستان بھارت سے باہمی دلچسپی اور خودمختاری کی بنیاد پر بہتر تعلقات کا خواہشمند ہے۔کولکتہ میں ایک تقریب سے خطاب کی مزید تفصیلات کے مطابق عبدالباسط کا کہناتھاکہ پاکستان بھارت بہتر تعلقات کیلئے لازمی ہے کہ باہمی تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مذاکرات ظاہر نہیں کئے جانے چاہئیں کیونکہ اس سے صورتحال دشوار ہوجاتی ہے۔