• news

پنجاب میں صنعتوں کو 2 دن گیس فراہم کی جائیگی، نیا شیڈول جاری

لاہور (صباح نیوز) سوئی ناردرن گیس نے پنجاب کی صنعتوں کیلئے گیس سپلائی کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جنرل انڈسٹری کو ہفتہ میں دو دن گیس دی جائے گی جبکہ سی این جی کو گیس فراہم نہیں کی جائے گی۔ ایس این جی پی ایل کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق زون ون میں شامل لاہور، ساہیوال اور شیخوپورہ کی جنرل انڈسٹری کو بدھ کی صبح چھ بجے سے جمعہ کی صبح چھ بجے تک گیس سپلائی دی جائے گی۔ فیصل آباد، سرگودھا، بہاولپور، ملتان، گجرات، گوجرانوالہ، اسلام آباد اور راولپنڈی کی انڈسٹری کو جمعہ کی صبح چھ بجے سے اتوار کی صبح چھ بجے تک گیس دی جائے گی۔ ٹیکسٹائل کے بجلی گھروں کو روزانہ چھ گھنٹے اور پراسیسنگ یونٹس کو پچیس فی صد کوٹہ دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن