بگٹی قتل کیس :سیکرٹری صحت سندھ کو مشرف کے طبی معائنہ کی ہدایت
کراچی (سٹاف رپورٹر) صوبائی سیکرٹری صحت کو مشرف کے طبی معائنہ کی ہدایت جاری کردی گئی۔ اس ضمن میں میڈیکل بورڈ پہلے ہی قائم کردیا گیا تھا۔ اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاچکا ہے۔ طبی معائنہ کا حکم بگٹی قتل کیس میں عدالت نے جاری کیا تھا اور کہا تھا کہ پرویز مشرف بیماری کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہورہے تو ان کا طبی معائنہ کیا جائے۔