وزیراعظم سے پاکستان ہاکی ٹیم، آفیشلز کی کل ہونے والی ملاقات ملتوی
لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان ہاکی ٹیم اور پی ایچ ایف آفیشلز انتظامیہ کی وزیراعظم پاکستان میں محمد نواز شریف سے کل ہونی والی ملاقات ایک مرتبہ پھر ملتوی ہونے کا امکان ہے۔ ہاکی فیڈریشن ذرائع کے مطابق چند روز قبل پی ایم ہاؤس سے ایشین گیمز اور چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے والی قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداروں سے بیس مارچ کو ملاقات طے ہوئی تھی لیکن اس کے بعد کوئی بھی رابطہ نہیں کیاگیا۔ ہاکی فیڈریشن انتظامیہ وزیراعظم ہاؤس سے کل بیس مارچ کی ملاقات کی خوشخبری سننے کی منتظر ہے۔ تاہم اب ایک مرتبہ پھر میاں نواز شریف کی سیاسی مصروفیات کے پیش نظر ملاقات ملتوی ہونے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ وزیراعظم میں محمد نوازشریف کی سیاسی مصروفیات کی وجہ ملاقات ممکن نہیں ہو پائی۔ ا