انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول کی تیاریاں شروع، 5 براعظموں کے کھلاڑی شرکت کرینگے
لاہور(نمائندہ سپورٹس)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ پاکستان کو سپورٹس کنٹری بنانے کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب دن رات کام کررہا ہے، ، گزشتہ برسوںکی طرح اس سال بھی سپورٹس بورڈ پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول منعقد کررہا ہے جس کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں، افسران کو ٹاسک دیدیا گیا ہے، انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول میں کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، کبڈی، ویٹ لفٹنگ، پولو اور دیگر کھیلوں کے مقابلے ہوں گے جس میں پانچ براعظموں کے ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد سے غیرملکی ٹیموں کی پاکستان آمد کا سلسلہ بحال ہوگا۔ فیسٹیول کے سلسلہ میں سپورٹس کی فیڈریشنز اور ایسوسی ایشنز سے بھی رابطے کررہے ہیں جن سے مل کر ایونٹس منعقد کریں گے۔ سپورٹس بورڈ پنجاب نوجوان کھلاڑیوں کو غیرملکی ٹیموں سے مقابلے کیلئے تربیت بھی دیگا۔ پاکستان میں سپورٹس کا مستقبل روشن ہے۔سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہا ہے۔