• news

نیشنل ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ کا انعقاد آئندہ سال نیزہ بازی کا ورلڈکپ پاکستان میں ہو گا : طاہر جاوید خان

لاہور(نمائندہ سپورٹس+خبر نگار)پاکستان رینجرز (پنجاب) کے زیر اہتمام نیشنل ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ کا انعقاد، مقابلے21مارچ تک ہونگے۔مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) میجر جنرل طاہر جاوید خان نے کہا کہ 2016میں نیزہ بازی کا ورلڈ کپ پاکستاں میں منعقد ہو رہا ہے جس کے لئے بھرپور تیاری کرنی ہو گی۔ پنجاب رینجرز ملکی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے شعبے میں بھی اپنی بے پناہ خدمات سرانجام دے رہی ہے تاکہ کھیلوں میں پاکستان اور پنجاب رینجرز کا نام روشن ہو سکے۔

ای پیپر-دی نیشن