سپریم کورٹ نے راولپنڈی کے اسد محمود قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا
اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ میں راولپنڈی کے اسد محمود قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دئیے ہیں کہ سرکاری ہسپتالوں میں زندگی بچانے والی ادویات دستیاب نہیں ہوتیں جس کی وجہ سے بھی بعض اوقات جن کی جان بچائی جا سکتی ہے وہ نہیں بچائی جا سکتی۔ انہوں نے یہ ریمارکس گزشتہ روز دئیے۔ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔