• news

سپریم کورٹ:450سی این جی لائسنسوں کے مقدمے میں متعلقہ حکام سے تین ہفتوں میںجواب طلب

اسلام آباد( آن لائن ) سپریم کورٹ نے 450سی این جی لائسنسوں کے مقدمے میں وفاقی حکومت ، سوئی سدرن اور سوئی ناردرن گیس حکام سے دوبارہ سے تین ہفتوں میںجواب طلب کیا ہے ۔ جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بدھ کے روز مقدمے کی سماعت کی۔ اس دوران عدالت کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت اور سوئی سدرن ، ناردرن کی طرف سے جوابات جمع نہیں ہوسکے جس پر عدالت نے ان سے دوبارہ جوابات داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن