• news

لاہور ہائیکورٹ رولز کمیٹی نے ججز کو حکومت کے ماتحت کرنے کا مجوزہ بل مسترد کر دیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کی رولز کمیٹی نے ججز کو حکومت کے ماتحت کرنے کے مجوزہ حکومتی بل کو مسترد کردیا۔ اس سلسلے میں تحفظات پر مبنی مراسلہ حکومت کو بھجوا دیا گیا۔ حکومت نے کونفلیکٹ آف انٹرسٹ 2015ء کے مجوزہ بل کے تحت اعلیٰ عدلیہ اور ماتحت عدلیہ پبلک آفس ہولڈر میں شامل ہوں گے۔ بل کے تحت ایک کمشن بنے گا جو اعلیٰ عدلیہ اور ماتحت عدلیہ کے ججز کے اثاثوں کی چھان بین کرے گا اور ضرورت پڑنے پر کمشن ججز کو طلب کرسکے گا۔ ہائیکورٹ کی رولز کمیٹی نے مجوزہ بل پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا ہے سپریم کورٹ کے فیصلوں کے بعد عدلیہ آزاد اور خود مختار ہے۔ عدلیہ مالی معاملات سمیت کسی بھی طرح حکومت کے ماتحت نہیں۔ جج آئین کے تحت حلف اٹھاتا ہے وہ حکومت کا پابند نہیں ہوسکتا۔

ای پیپر-دی نیشن