ہلمند: گورنر ہائوس کے قریب خودکش ٹرک بم دھماکہ، 7 افراد ہلاک، 40 زخمی
کابل (اے ایف پی) افغانستان کے صوبہ ہلمند کے گورنر ہائوس کے باہر خود کش ٹرک بم حملے میں 7 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ 7 زخمی اور ہلاک ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ افغان پولیس نے خودکش ٹرک بم دھماکے کی تصدیق کر دی ہے۔ حکام کے مطابق خود کش حملہ آور نے بارود سے بھرا ٹرک گورنر ہائوس کے قریب دھماکے سے اڑا دیا۔ جس سے 7 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔