جیلوں میں متحدہ کے کارکنوں کو دی گئی سہولتوں کے ثبوت سامنے آگئے
کراچی (نوائے وقت نیوز) پیپلزپارٹی دور میں جیلوں میں متحدہ کے کارکنوں کو دی جانیوالی سہولتوں کے ثبوت سامنے آگئے۔ جس اجلاس میں اس حوالے سے فیصلے کئے گئے اس میں ایم کیو ایم کے 2 صوبائی وزراء اور ایک رکن سندھ اسمبلی نے شرکت کی تھی۔ اجلاس کے منٹس پر غلام قادر تھیبو کے دستخط ہیں۔ غلام قادر تھیبو اس وقت آئی جی جیل خانہ جات تھے۔ منٹس… میں کہا گیا کہ صادق میمن ملیر جیل سے متحدہ کے 7 کارکنوں کی سنٹرل جیل منتقلی پر رضامند تھے۔ اجلاس میں متحدہ کے 195 قیدیوں کے معاملات پر بات ہوئی تھی اور طے پایا تھا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو الگ بیرک میں رکھا جائے گا۔ یہ الگ بیرک مسرت یا حیدر وارڈ ہو سکتا ہے۔ جیل حکام نے ایم کیو ایم وزراء سے کارکنوں کے روئیے کی شکایت بھی کی۔ صولت مرزا کی جانب سے جیل حکام کو دھمکیوں کی شکایت بھی کی گئی۔ صولت مرزا جیل حکام کو کہتا تھا میں جانتا ہوں تمہارے بچے کہاں پڑھتے ہیں۔