ہائیکورٹ:ذکی الرحمن لکھوی کی نظربندی چیلنج، درخواست پر سماعت آج ہوگی
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ میں ذکی الرحمن لکھوی کی نظر بندی کو چیلنج کردیا گیا۔ درخواست کی سماعت آج ہوگی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ درخواست گزار کی رہائی کا حکم دے چکی ہے اس کے باوجود حکومت پنجاب کی طرف سے 30 روز کے لئے درخواست گزار کو نظربند کردیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے خلاف کوئی مقدمہ درج ہے نہ کسی میں مطلوب ہے۔ حکومت نے نظربند کرکے قانونی اور عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے جو بنیادی حق کی خلاف ورزی اور توہین عدالت بھی ہے، لہٰذا فاضل عدالت درخواست گزار کی نظر بندی کو کالعدم قرار دے۔
ہائیکورٹ میں چیلنج