قبضے میں لی گئی رقم میری ہے ‘معلوم نہیں تھا زیادہ رقم باہر لے جانا منی لانڈرنگ ہے: ماڈل ایان علی کا تفتیشی ٹیم کو بیان
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) ماڈل ایان علی سے کسٹم حکام کی تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ کسٹم ذرائع کے مطابق ماڈل ایان علی سے دو گھنٹے تک تفتیش جاری رہی۔ ایان علی نے کہا کہ ائرپورٹ پر قبضے میں لی گئی رقم میری ہے زمین فروخت کرنے پر رقم ملی معلوم نہیں تھا کہ زیادہ رقم باہر لے جانا منی لانڈرنگ ہے۔ تفتیش کے دوران اڈیالہ جیل کی خاتون سپرنٹنڈنٹ بھی موجود رہیں۔ ٹیم تفتیش کیلئے دوبارہ بھی جیل کا دورہ کرسکتی ہے۔
ایان علی