ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل کا قتل انتہائی قابل مذمت ہے: امریکہ
واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے پاکستان میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین پساکی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سمیع اللہ کا قتل انتہائی قابل مذمت ہے۔ ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔ اگرچہ پا کستان نے ہمیں یقین دہائی کرائی ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے ساتھ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سلوک کیا جائے گا اور ان کی صحت اچھی ہے تاہم اب بھی ہم یہی کہتے ہیں کہ ان کی گرفتاری اور انہیں سخت سزا دینا ناانصافی ہے۔