• news

شرقپور، چیچہ وطنی میں 2 بچوں، ساہیوال جھنگ میں 2 خواتین سے زیادتی

شرقپور شریف +چیچہ وطنی (نامہ نگاران) شرقپور شریف ، چیچہ وطنی، ساہیوال اور جھنگ میں 5 سالہ، 10 سالہ بچوں اور 2 خواتین سے زیادتی کی گئی۔ شرقپور شریف میں 10 سالہ بچے کے ساتھ امام نے زیادتی کی۔ محلہ مسلم پورہ کا امام مسجد قاری حافظ عبدالعزیز مسجد میں بچوں کو پڑھاتا تھا علی حسن کو ورغلا کر لے گیا اور زیادتی کر ڈالی۔ مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ چیچہ وطنی کے نواحی گائوں 49/12-L میں عثمان نامی نوجوان نے گلی میں کھیلتے ناصر کے 5 سالہ بیٹے کو قریبی احاطہ میں لے جاکر زیادتی کی۔ ساہیوال میں نوکری کا جھانسہ دے کر ایک جواں سال لڑکی کو بے آبرو کردیا گیا۔ اماتو کالونی کی (ع۔ب) کا عبدالجلیل اور اس کے ساتھی ایک فیکٹری میں نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر اپنے ساتھ لے گئے اور اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ جھنگ میں چک نمبری 455 کی خاتون مسماۃ (م۔ب) پانچ افراد شاہد اور آصف معہ تین نامعلوم نے اس کے گھر میں داخل ہوکر مبینہ طور پر باری باری زیادتی کی۔

ای پیپر-دی نیشن