ایف آئی اے پر ایف بی آر کے دفاتر سے براہ راست معلو مات لینے پر پابندی
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) پر ایف بی آر کے دفاتر سے براہ راست معلومات پر پابندی لگادی ہے۔ ایف بی آر نے دو افسروں کو نامزد کیا ہے جو ایف آئی اے کو معلومات دینے کے مجاز ہونگے۔ ایف بی آر کے چیف مینجمنٹ آئی آرایس ان لینڈ ریونیو کے معاملات اورکسٹمز چیف مینجمنٹ کسٹمز کے معاملات میں ایف آئی اے کو معلومات دینے کے مجاز ہوں گے۔فیلڈ فارمشنر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایف آئی اے کو براہ راست معلومات نہ دیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر رشوت سکینڈل کے بعد ایف آئی اے اس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے اورزرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی تحقیقات کے باعث ایف بی آر کے کافی تعداد میں اہلکاروں اور افسروں کو شامل تفتیش کئے جانے کا امکان ہے۔ ایئرپورٹ پر بھی ماڈل ایان کا سکینڈل سامنے آیا،اس معاملہ میں بھی ایف آئی اے کی دلچسپی کے شواہد ملے ہیں۔ جس کے بعد ایف بی آر نے گذشتہ روز معلومات لینے پر پابندی کا فیصلہ کیا۔