• news

فوج چھپ کر سب کا احتساب کررہی ہے آغاز الطاف حسین سے ہوچکا: شیخ رشید

لاہور(آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ احتساب کا عمل شروع ہو چکا ہے الطاف حسین کے بعد ان کا نمبر ہے جنہوں نے نائن زیرو آپریشن کی حمایت کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ملک کی سیاست میں رواں سال بہت اہم ہے، تین ماہ میں ملک میں تبدیلی آجائے گی، لاہور میں ہونے والا دھرنا جوڈیشل کمشن اور این اے 122 کیلئے ہوگا، نائن زیرو آپریشن کے بعد پاکستان کی سیاست بدل گئی ہے، ایسے لگ رہا ہے کہ فوج پیچھے چھپ کر سب کا احتساب کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی گاجریں کھائی ہیں ان کے پیٹ میں بھی درد ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن