افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو 24 مارچ سے امریکہ کا دورہ کریں گے
کابل + واشنگٹن(صباح نیوز) امریکی صدر باراک اوباما کی دعوت پر افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ چوبیس مارچ کو واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امورسمیت افغان امریکہ اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کا دور بھی شامل ہوگا، مذاکرات میں امریکی وفد کی سربراہی وزیرِ خارجہ جاری کیر ی کریں گے۔امید کی جارہی ہے کہ اس ملاقات میں امریکی صدر باراک اوباما افغانستان سے امریکی فوج کے فوری انخلا کو موخر کرنے کا اعلان بھی کریں گے۔دیگر معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔