مصر کے برطرف صدر ڈاکٹر مرسی کے 22 حامیوں کو سزائے موت کا حکم
قاہرہ (آن لائن) مصر کی ایک عدالت نے برطرف صدر ڈاکٹر محمد مرسی کے 22 حامیوں کو ایک پولیس سٹیشن پر حملے کے دوران ایک افسر کو قتل کرنے کے الزام میں قصور وار قرار دے کر سزائے موت کا حکم دیا ہے۔استغاثہ کے مطابق ان مدعاعلیہان نے 3 جولائی 2013ء کو قاہرہ کے نواح میں واقع قصبے کرادسہ میں پولیس سٹیشن پر حملہ کیاجس کے سبب ایک افسرہلاک ہو گیا تھا۔عین اسی روز افواج کے سربراہ (اب صدر)عبدالفتاح السیسی نے پہلے منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی حکومت برطرف کردی تھی۔