چیئرمین بحریہ ٹاﺅن ملک ریاض آج فیصل آباد میں سٹی ہاﺅسنگسکیمکا سنگ بنیاد رکھیں گے
لاہور (سپیشل رپورٹ) فیصل آباد کی جدید ترین رہائشی سکیم سٹی ہاﺅسنگ کا سنگ بنیاد آج دوپہر ایک بجے چیئرمین بحریہ ٹاﺅن ملک ریاض حسین رکھیں گے۔ سٹی ہاﺅسنگ کے چیف ایگزیکٹو میجر ملک عامر اسحاق اس موقع پر ان کے ہمراہ ہونگے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز سٹی ہاﺅسنگ فرحان چیمہ اور ریاض بریار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور جہلم میں سٹی ہاﺅسنگ کو ملنے والی شاندار پذیرائی کے بعد فیصل آباد کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔ ہم اپنی روایات کے مطابق ترقیاتی کام ریکارڈ مدت میں مکمل کر کے اپنے ارکان کو جدید ترین رہائشی سہولیات فراہم کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ سٹی ہاﺅسنگ کے دیگر پراجیکٹس کی طرح فیصل آباد میں بھی چوبیس گھنٹے بجلی کی بلاتعطل فراہمی سمیت تمام سہولیات اور انٹرنیشنل سٹینڈرڈز کے سکولز، ہسپتال، شاپنگ مالز اور تفریحی مراکز قائم کئے جائیں گے۔ سٹی ہاﺅسنگ سکیم مقامی لوگوں کیلئے رہائشی سہولیات کے نئے معیار قائم کریگی۔
سٹی ہاﺅسنگ