• news

ایم کیو ایم کا جرائم پیشہ مافیا سے اظہار لاتعلقی خوش آئند ہے: مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (صباح نیوز) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا جرائم پیشہ مافیا سے اظہار لاتعلقی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا متحدہ قومی موومنٹ کوئی کالعدم تنظیم نہیں بلکہ ملک کی ایک سیاسی حقیقت ہے اور اپنی یہ حیثیت برقرار بھی رکھے گی۔ اس کا جرائم پیشہ مافیا سے اظہار لاتعلقی خوش آئند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں معصوموں کا خون بہانے والے لوگوں کے مقدمے فوجی عدالتوں میں بھیجے جانے چاہئیں۔

ای پیپر-دی نیشن