حافظ آباد: 8 سالہ بچے ساہیوال/ سرگودھا میں لڑکی سے زیادتی
حافظ آباد (نمائندہ نوا ئے وقت + نامہ نگار) نواحی گائوں سمراء میں 3اوباش نوجوانوں نے 8سالہ بچے سے زیادتی کرڈالی۔ تین ملزمان فراست علی، ریاست علی اور محمد عمران مبینہ طور پر آٹھ سالہ بچے بلال کو گھر سے بلاکر کھیتوں میں لے گئے اور زیادتی کی۔ بچے کی حالت غیر ہونے پر اسے ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ علاوہ ازیں ساہیوال/ سرگودھا میں قصبہ غلام والا کے زمیندار رحمت اللہ شیر نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی عصمت بی بی کو ڈیرہ سے گھر آتے ہوئے توقیر نے ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کرکے سرگودھا لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر نکاح کرلیا۔