• news

سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے ننکانہ کے طالب علم محمد طاہر کو ستارہ امتیاز دینے کا فیصلہ

ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہو نے والے ننکانہ صاحب کے طالب علم محمد طاہر کو حکومت کی طرف سے ستارہ امتیاز دینے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق 16 دسمبر کو دہشت گردوں کی طرف سے آرمی پبلک سکول پشاور پر ہو نے والے حملے میں جام شہادت نوش کر نے والے ضلع ننکانہ صاحب کے گائوں کوٹ عبد اللہ کے رہائشی اور آرمی پبلک سکول میں کلاس دہم کے طالب علم محمد طاہر کو حکومت پاکستان کی طرف سے23 مارچ کو ستارہ امتیاز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محمد طاہر شہید کی طرف سے ان کا ایوارڈ ان کے والد محمد اسماعیل وصول کریں گے۔ ستارہ امتیاز دینے کی تقریب کا اہتمام 23 مارچ کو گورنر ہاؤس پشاور میں کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن