آصف زرداری کیخلاف ریفرنسز کا فیصلہ 6 اپریل تک مؤخر
اسلام آباد (نامہ نگار) سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنس کا فیصلہ6 اپریل تک موخر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنس میں بریت کی درخواستوں پر دلائل احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سنے تھے تاہم انکی مدت پوری ہونے پر کیس کا فیصلہ 6 اپریل تک موخر ہو گیا ہے، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر تین سالہ ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد آئے تھے۔