چوہدری نثار علی خان کا ’’غیر مصدقہ بیانات منسوب کرنے پر ’’اظہار ناراضی ‘‘
جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس حسب معمول نصف گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا تاہم یہ اجلاس مجموعی طور پونے دو گھنٹے تک جاری رہا وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نجی ٹی وی چینلز پر وزارت داخلہ سے منسوب غیر مصدقہ بیانات کی تشہیر پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نماز جمعہ کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کے دوران ان سے منسوب بیانات سے اظہار لا تعلقی کیا اور کہا کہ قومی اسمبلی میں انہوں نے جو بیان دیا تھا اس کے علاوہ وزارت داخلہ نے کوئی بیان جاری نہیں کیا ۔ چوہدری نثار علی خان دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ایم کیو ایم کے کسی عہدیدار کا نام ای سی ایل پر نہیں ڈالا۔ فاٹا سے سینیٹ کے 4ارکان کا انتخابی عمل جمعہ کو مکمل ہو گیا۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں فاٹا کے ارکان دو گروپوں میں منقسم ہو گئے ہیں جمعہ کے اجلاس کو اس لحاظ سے اہمیت حاصل ہے ایم کیو ایم کے ارکان نے شرکت کی اور اپنا کیس ایوان میں پیش کیا۔ دل چاہتا ہے فاروق ستار کو آئینہ دکھائوں لیکن اپنی روایات کے تحت نہیں دکھائوں گا۔ ان کی 12مئی کے بعد کی امریکی سفیر سے 18منٹ کی بات چیت موجود ہے، جو ان کو سنا دی جائے تو پھر دیکھتا ہوں کہ کیا بات کرتے ہیں۔