• news

پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ویمنز کو تین میچز کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پہلے ٹی 20 میچ میں گرین شرٹس نے 5 وکٹ اور دوسرے میچ میں 6 وکٹ سے فتح حاصل کی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلی گئی تین ون ڈے میچز کی سیریز جنوبی افریقہ نے 2-1 سے اپنے نام کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن