مچھ جیل انتظامیہ کی صولت مرزا کے نئے ڈیتھ وارنٹ کیلئے درخواست عدالت منگل کو فیصلہ سنائے گی
کراچی (این این آئی) مچھ جیل انتظامیہ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سزائے موت کے قیدی صولت مرزا کے نئے ڈیتھ وارنٹ کے لئے درخواست کردی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ صولت مرزا مچھ جیل کے ڈیتھ سیل میں موجود ہے، اس لئے عدالت جیل حکام کو صولت مرزا کی پھانسی کے حوالے سے نئی تاریخ سے آگاہ کرے۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی ہے جس کا فیصلہ منگل کو سنائے جانے کا امکان ہے۔