• news

کاہنہ: گاڑی میں اسلحہ کی موجودگی ایم پی اے سیف الملوک کا بیٹا گرفتار اسلحہ لائسنس دکھانے پر رہا کر دیا گیا

لاہور/کاہنہ (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار) کاہنہ کے علاقہ میں گاڑی میں اسلحہ کی موجودگی پر ایم پی اے سیف الملوک کے بیٹے کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ روز ڈیفنس روڈ کے قریب پولیس نے مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کیلئے ناکہ لگا رکھا تھا، اسی دوران ایم پی اے سیف الملوک کا بیٹا فیصل گاڑی نمبر IEC-428 میں سوار ہو کر گزرا تو پولیس نے روک لیا اور گاڑی کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے پسٹل اور رائفل ملی۔ پولیس نے فیصل کو حراست میں لے لیا تاہم اسلحہ کے لائسنس دکھانے پر رہا کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرتے ہوئے اسلحہ لائسنس تصدیق کیلئے بھجوا دئیے۔

ای پیپر-دی نیشن