سزائے موت کے مجرم کے بلیک وارنٹ جاری
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار نے سزائے موت کے مجرم ذوالفقار علی کے بلیک وارنٹ جاری کردئیے ہیں۔ مجرم کو 25 مارچ کو کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جائیگی۔ فاضل جج نے مجرم کا آخری بیان قلمبند کرنے کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ اسد عمران(کینٹ) کو مقرر کر دیا ہے۔ ذوالفقار علی خان کو اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سزا سنائی تھی ۔