لاہورہائیکورٹ: کنٹونمنٹ بورڈ میں غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کیخلاف رٹ دائر
لاہور(وقائع نگار خصوصی) کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کروانے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ رٹ دائر کردی گئی۔اویس یونس کی طرف سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت کنٹونمنٹ بورڈ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے سیکشن 14 کے تحت کنٹونمنٹ بورڈ لاہور کے بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کروانا چاہتی ہے۔ مذکورہ سیکشن دستور کے آرٹیکل 17سے متصادم ہے جبکہ 2013ء میں لاہور ہائیکورٹ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروانے کا حکم دے چکی ہے لہٰذا فاضل عدالت کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروانے کا حکم دے۔