سانحہ یوحنا آباد،مقدمات کی تحقیقات ایس ایس پی انوسٹی گیشن ایاز سلیم کرینگے:ترجمان پنجاب حکومت
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سانحہ یوحنا آباد کے مقدمات کی تحقیقات ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے حوالے کردی گئی۔ ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق تحقیقات ایس ایس پی ایاز سلیم کریں گے۔ دو خودکش دھماکوں اور دو افرادکو جلانے کے کیس شامل ہیں جبکہ کار کی زد میں آکر تین افراد کی ہلاکت، توڑ پھوڑ کے مقدمات بھی شامل ہیں۔