23 مارچ کو دہشت گرد کسی بھی صوبہ میں کارروائی کرسکتے ہیں: وزارت داخلہ
اسلام آباد (آن لائن) وزار ت داخلہ نے تمام صوبوں کو ایک مراسلے کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ 23 مارچ کے موقع پر عسکریت پسند کسی بھی صوبہ میں دہشت گردانہ کارروائی کر سکتے ہیں، ایمبولینس، موٹر سائیکلز، موٹر کار اور رکشہ میں دھماکہ خیز آئی ای ڈی ڈیوائس لگائی جا سکتی ہے اور ایمبولینسوں میں چند گروپ زخمی اور مردہ لوگ ڈال کر کارروائی کر سکتے ہیں، پولیس اپنی چیکنگ کو مزید سخت کر تے ہوئے عسکر یت پسندوں کی سازش کو ناکام بنائے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وزارت داخلہ کو ایک رپورٹ میں اگاہ کیا ہے کہ عسکریت پسندوں کا نیٹ ورک ٹوٹ چکا ہے تاہم انکے چند باقی لوگ 23 مارچ کے موقع پر کسی بھی صوبہ میں ایمبولینسوں، موٹر سائیکلز، موٹر کار اور رکشہ میںآئی ای ڈی ڈیوائس لگا کر کارروائی کر سکتے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ا س رپورٹ پر وزارت نے فوری ایکشن لیتے ہوئے چاورں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور متعلقہ وزارتو ں کو ایک مراسلہ کے ذریعے خبردار کیا ہے کہ پولیس کے چیکنگ نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے ۔