وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے میجر ناظم دینہ میں سپردخاک
دینہ (نامہ نگار) وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونیوالے میجر ناظم حسین کو انکے آبائی گائوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ جھنگ چک کے رہائشی پاک آرمی کے میجر ناظم حسین جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔ شہید ہونے والے میجر کی میت گزشتہ روز آبائی گائوں جھنگ چک میں پہنچنے پر ہر آنکھ اشکبار تھی، شہید کی نماز جنازہ میں منگلا اور جہلم آرمی کے اعلیٰ افسران سمیت علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے شرکت کی، بعد ازاں میجر ناظم حسین کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔