• news

شیخوپورہ میں 4 سالہ بچے، فیصل آباد اور اوکاڑہ میں 2 خواتین سے زیادتی

شیخوپورہ +فیصل آباد (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مختلف واقعات میں 4 سالہ بچے، 2 خواتین سے زیادتی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بھکھی کے علاقہ کدلتھی ٹول پلازہ کے قریب نوجوان نے 4 سالہ بچے کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ 18 سالہ قربان علی 4 سالہ بچے ارسلان کو بہلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا اور اس سے زیادتی کر ڈالی۔ علاوہ ازیں فیصل آباد میں تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ 70 ج ب میں محمد بوٹا کی بیٹی (ص) سبزی لینے گئی تھی جہاں دو افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اوکاڑہ میں محبوب ٹائون اوکاڑہ کی نسرین بی بی سے ملزم مصطفی صلح کے بہانے اسکے گھر آیا۔ اسلحہ کے زور پر قتل کر دینے کی دھمکی دیتے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہوگیا۔

ای پیپر-دی نیشن