سینٹ کا اجلاس 6 اپریل کو بلانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال
اسلام آباد (آن لائن) ایوان بالا سینٹ کا اجلاس 6 اپریل کو بلانے کی سمری بھجوا دی گئی۔ اجلاس میں کئی اہم معاملات پر مجوزہ بلوں پر بحث اور دیگر امور زیر بحث آئیں گے ۔ نئے پارلیمانی سال کے لئے ایوان بالا کے اجلاس بارے حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق رائے ہو گیا ہے جس پر سینٹ کا اجلاس طلب کئے جانے کے لئے سمری وزیر اعظم کو ارسال کی گئی ہے۔