• news

زرداری کی کرپشن کیسز میں بریت کیخلاف دائر اپیل کی سماعت پرسوں ہو گی

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری کی کرپشن کیسز میں احتساب عدالت سے مختلف کیسز میں بریت کے خلاف دائر کی گئی اپیل کی سماعت بدھ کو ہو گی ۔ جسٹس نورالحق این قریشی اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل ڈویژن بنچ کیس کی سماعت کرے گا ۔ وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل بیرسٹر جہانگیر جدون جبکہ نیب کے پراسکیوٹر عدالت میں پیش ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن