سنٹرل جیل ساہیوال میں قید 2 مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری
ساہیوال (نامہ نگار) سنٹرل جیل ساہیوال میں قتل کے دو مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ ضلع کے رہائشی جعفر عرف کالی اور شہباز کو قتل کے دو مختلف مقدمات میں سزائے موت ہو چکی تھی اور وہ سنٹرل جیل ساہیوال میںسزائے موت کے منتظر تھے۔ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ سیشن جج اوکاڑہ نے دونوں مجرموںکے ڈیتھ وارنٹ جاری کرکے انہیں 25 مارچ کی صبح ساڑھے 5 بجے پھانسی دینے کا حکم دیا ہے۔ ڈیتھ وارنٹ سنٹرل جیل انتظامیہ کو موصول ہو گئے ہیں۔ جیل انتظامیہ نے مجرموں سے آخری ملاقات 24 مارچ کو کرانے کیلئے تحریری اطلاع ان کے ورثاء کو بھجوا دی ہے۔